مواچھ گوٹھ میں حسین کاکڑ کا قتل تاجر خوف کا شکار

21

موچکو مواچھ گوٹھ کے عوام چوروں ڈاکو کے رحم وکرم پرپولیس ناکام مواچھ میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے لوگوں میں خوف حراس پیدا ہوگی ہے ایس ایچ او موچکو حالات کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں

چوری ڈکیتی کی واردات میں اضافہ ہونے لگا ہیں موچکو مواچھ گوٹھ میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نا سکی ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران دوروز قبل ایک گھر کے چراغ کو گل کردیا حسین کاکڑ سرے عام قتل حسین کاکڑ کوئٹہ پشین کا رہائشی تھا اپنے گھر کی کفالت کے لئے عرصہ دراز سے مواچھ گوٹھ مین مارکیٹ میں جنرل اسٹور کا دکاندار تھا۔

موچکو تھانے کے حدود مواچھ گوٹھ مین مارکیٹ میں ڈکیتی کے دواران حسین کاکڑ کو قتل کر دیا حیسن کے قتل کے خلاف تاجروں نے احتجاجاً حب ریور روڈ کراچی شاہراہ کو بلاک کر دیا واضع رہے دو ہفتہ پہلے مواچھ گوٹھ نور شاہ محلہ میں دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جابحق ہوا تھا۔

آسکانی میں ڈکیت کی فائرنگ سے عابد نامی شخص زخمی ہوگیا موچکو کی حدود مواچھ گوٹھ آسکانی رئیس گوٹھ میں کھلے عام گٹکا ماوا منشیات دستیاب ہے جبکہ علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او موچکو کے تعنیات ہونے کے بعد حالات خراب ہوتے جارہے ہیں

پولیس چوروں ڈاکوں رہزنوں کے سامنے بے بس ہے اور عوام بے یارومدگار چوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے موچکو کے رہائئشی ڈکیتوں کے شر سے محفوظ نہیں عوام نےایس ایس پی کیماڑی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موچکو میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے ایس ایچ او تھانہ موچکو سید عدنان حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں فوری طور پر ایس ایچ او موچکو کا تبادلہ کرکے اس کی جگہ ایسے آفسر کو تعنیات کیا جائے جو موچکو کی حدود میں حالات کو بہتر کرسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.