عام انتخابات کے پرامن انعقاد اور سیکیورٹی کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔رفعت مختار راجہ۔

32
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی ذیر صدارت اجلاس میں غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی,اینٹی اسمگلنگ مہم اور آئندہ ہونیوالے عام انتخابات پر مشتمل ایجنڈاز کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ ذیر بحث لایا گیا اور بعداذاں بریفنگ میں مذید ہدایات اور فیصلے کیئے گئے۔
اجلاس میں ڈی آئی اسپیشل برانچ نے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی اور اس حوالے سے قائم کردہ مراکز برائے غیر قانونی تارکین وطن کے جملہ امور و اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔زونل و رینج ڈی آئی جیز نے بھی اجلاس میں ذیر بحث ایجنڈا پر مختلف حوالہ جات اور اقدامات پر مشتمل بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے شناختی کارڈ,فیملی ٹری نادرا سے چیک کروائیں اور اگر اس حوالے سے ایشوز سامنے آتے ہیں تو انکی باقاعدہ فہرست ارسال کی جائے تاکہ انھیں جلد سے جلد حل کیا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف جو بھی ٹیمیں کام کررہی ہیں یا جتنی بھی ٹیمیں وقف ہیں وہ اپنے کام میں مذید تیزی لائیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ صوبے میں جاری اینٹی اسمگلنگ مہم کو مذید تیز کریں اور اسمگلنگ میں ملوث گروہوں,انکے کارندوں اور سرپستوں پر مضبوط ہاتھ ڈالیں۔اسمگلنگ کے خلاف عمدہ کارکردگی اور کریک ڈاؤن پر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی شکارپور کو شاباش دی اور سراہا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ آئندہ ہونیوالے عام انتخابات کی مناسبت سے باقاعدہ فہرست تیار کی جائے جسکے تحت تھانہ جات کی حدود میں قائم کردہ پولینگ اسٹیشنز, امیدواران,ووٹرز کی تعداد,قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں, انتہائی حساس,حساس و نارمل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد سمیت دیگر ضروری اقدامات کا احاطہ کیا جائے تاکہ فہرست کی بنیاد پر فول پروف سیکیورٹی کے ضمن میں افرادی قوت کی ڈپلائمنٹ کی جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف,غیرجانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز,قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مضبوط رابطوں پر مشتمل جامع منصوبہ تیار کیا جائے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور اسکی ترجیحات پر عمل درآمد جیسے اقدامات کو لازماً شامل کیا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند,ڈی آئی جیز,ہیڈ کوارٹرز,ایڈمن,اسپیشل برانچ,سی ٹی ڈی,ٹریفک اے آئی جیز ایڈمن, آپریشنز نے بھی شرکت کی۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.