آئی جی سندھ کچے کےڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے موقع پر سکھر پہنچ گئے

111

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کچے کےڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے موقع پر سکھر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کشمور، شکاپور اور گھوٹکی کے کچے کا دورہ کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کشمور اور گھوٹکی میں اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کے لیے موقع پر پہنچنے والے آئی جی پنجاب عثمان انور اور ڈی پی او رحیم یار خان پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 1 ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقےمیں پولیس چوکیاں مکمل بحال کر دی گئی ہیں جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔

آٸی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ آپریشن کے لیے پنجاب سے 2 ہزار جوانوں پرمشتمل نفری بھجوائی گئی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 11ہزار جوان آپریشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.