بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سےشکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے، رحمت اللہ شیخ

44

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ سارے عالم اسلام کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس مہینے میں مشعل راہ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اس مہینے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے بلدیاتی خدمات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں


ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر ایم ایس، توقیر عباس اور سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کے ہمراہ فیضان مدینہ یونیورسٹی روڈ کے اطراف بلدیاتی خدمات کے معائنے کے دوران کیا


انہوں نے فیضان مدینہ سے منسلکہ راستوں کا معائنہ کرتے ہوئے سڑکوں کی درستگی کے احکامات دیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی خدمات کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں بالخصوص موصول شدہ شکایات کے ازالے اور بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی سے اہم جلوس برآمد ہوتے ہیں جبکہ مرکزی محفل کا انعقاد نشتر پارک میں ہوتا ہے لہذا جلوس کے روٹس سمیت مرکزی محفل کے حوالے سے بلدیاتی خدمات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیئے


اس موقع پر انہیں ماہ ربیع الاول میں کئے جانے والے بلدیاتی کاموں کے حوالے سے موجود افسران نے بریفنگ بھی دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.