کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں مریضوں کو تمام سامان باہر سے خریدنا پڑتا ہے،پیسے کہاں خرچ ہو تے ہیں حساب دیا جائے، کے ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سی بی اے

Total
0
Shares

کراچی میںڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ڈینٹل او پی ڈی میں مریضوں کے علاج کے نام پر ان سے فیس لی جارہی ہے مگر انہیں ٹریٹمنٹ کے لیے تمام سامان اپنے پیسوں سے خریدنا پڑتا ہے یہ تمام پیسے کہاں جارہے ہیں اس کا حساب دیا جائے، کے ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر کا انتظامیہ سے مطالبہ۔

کے ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سی بی اے  کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس ہوا ,یونین کے صدر ندیم زیدی نے یونین کی طرف سے پیش کردہ گذارشات (چارٹر آف ڈیمانڈ) کے بارے ملازمین کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ یونین کی طرف سے یہ ڈیمانڈ تین مرتبہ مختلف وقفوں سے پیش کی گئی لیکن انتظامیہ نے انتہائی بے حسی اختیار کی ہوئی ہے

انہوں نے کہا کہ یونین نے ملازمین کے لیے کوئی انہونی چیز کی ڈیمانڈ نہیں کی یونین نے صرف ملازمین کے لیے بنیادی حقوق کی بات کی ہے جس طرح دوسرے سرکاری ادارے میں یہ حقوق ملازمین کو حاصل ہیں ٹھیک اسی طرح CBA یونین نے بھی ڈیمانڈ کی ہے کہ کے ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو بھی تمام بنیادی حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں

انہوں نے ملازمین کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کے لواحقین کو کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی نوکری نہ دی گئی ،جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق کے ایم ڈی سی میں تین لوگوں کو باہر سے بھرتی کرلیا گیا ہے ۔

 

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی ترقی کافی عرصہ گزرنے کے باوجود نہیں کی گئی جس میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جن کے اپائنٹمنٹ ہوئے 15 سال سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور انکی ایک مرتبہ بھی عہدے میں ترقی نہیں ہوئی۔

سی بی اے کے صدر نے آگاہ کیا کہ ملازمین کے پنشن اور دیگر فنڈز کی رقوم کہاں ہیں انکی انکوائری کی جائے ہمیں مکمل آگاہی دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین سال کا نجی کمپنی سے آڈٹ کروایا جائے اور چھ ماہ کی بایومیٹرک حاضری بھی دی جائے ۔

دیگر سرکاری اداروں کی طرح ہماری تنخواہیں بھی آنلائن دی جائےاور نان ٹیچنگ اسٹاف کے ٹرانسفر پوسٹنگ سے پہلے یونین کو اعتماد میں لیا جائے ۔

یونین کے صدر ندیم زیدی نے اسٹاف کو کہا کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں ۔

ندیم زیدی نے انتظامیہ کو دو ٹوک انداز میں واضح طور پر کہہ دیا کہ آپ ہمارے جائز مطالبات جلد پورے کریں پیش کردہ گذارشات جلد ازجلد مان لیں اگر آپ نے ایک ہفتہ میں ہماری ڈیمانڈ پوری نہ کی تو ہم اپنی ڈیمانڈ لے کر ہر فورم پر جائیں گے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے چاہے وہ ہائی کورٹ ہو،محتسب اعلیٰ ہویا کوئی بھی اعلیٰ اداراہ ہو اپنے جائز مطالبات کے لیے ہم آواز اٹھائیں گے۔

یونین کے صدر ندیم زیدی نے ایڈمنسٹریٹر ،ایم سی اور آنے والے میئر سے اپیل کی کہ خدارا اس معاملے کو جلد حل کیا جائے اور ادارے کو تباہی سے بچایا جائے۔

انہوں نے ھیڈ آفس سے آنے والی یونین طاہر درانی اور انکی ٹیم ، وکیل صاحب ، شفیع لاسی کے ایم سی پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post

ایف آئی اے کی انکوائری میں اگر وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی ملوث نکلے تو کاروائی ہوگی، ڈاکٹر سعد خالد نیاز

 نگراں وزیر صحت، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و سماجی بہبود سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات کے دوبارہ انعقاد کے لیے پی ایم ڈی…
View Post