پولیس کی جانب سے نمائشی چیکنگ کے نام پر غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے، ایم کیوایم پاکستان

85

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد نے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہارالحسن کی سربراہی میں کراچی پولیس چیف سے ملاقات کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد نے ملاقات کے دوران پولیس چیف سے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر سخت احتجاج کیا اور نشاندہی کی کہ گزشتہ سال ۱۱۰ سے ذیادہ افراد اسٹریٹ کرائم کے عفریت کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے اور ۳۵۰ سے ذیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل جو کہ ایک غریب کی سواری ہے پچھلے سال ۴۰ ہزار موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام روزانہ اپنی جان و مال سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور پولیس کی جانب سے صرف نمائشی چیکنگ کے نام پر غریب عوام کو لوٹا جارہا ہے۔

اس موقع پر سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر کی وجوہات پر بھی گفتگو کی گئی اور جرائم کو قابو کرنے اور عوام کی جان و مال کو مکمل تحفظ فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار سمیت اراکین سندھ اسمبلی سنجے پروانی، ہاشم رضا ، غلام جیلانی ، عباس جعفری بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.