کراچی یونیورسٹی کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد کو تعریفی خط کا اجراء

106

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے محکمہ انجنئیرنگ کی جانب سے سید شکیل احمد کو تعریفی خط کا اجراء کیا گیا ہے جس میں انہیں کراچی یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرنے اور مسائل دور کرنے میں معاونت فراہم کرنے پر سراہا گیا ہے

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کراچی یونیورسٹی کی دعوت پر کراچی یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرنے کے ساتھ تعریفی خط جاری کیا گیا.

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جام رضوان بھی موجود تھے

جبکہ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ، سید شکیل احمد نے کہا کہ تدریس سے وابستہ کوئ بھی شخص قابل احترام اور لائق عزت ہوتا ہے، اساتذہ کی جانب سے خدمات کی فراہمی کو تسلیم کرنا بہت اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری ہوتا ہے خدمات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کچھ کام ایسے ہیں جنہیں سر انجام دینے پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کاموں کے عقب میں صاف اور سچی نیت موجود تھی اس لئے تنقید خودبخود تعمیر بن گئ،

جب سے ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوا ہوں یہ ہی کوشش کر رہا ہوں کہ مسائل مرحلہ وار ہی صحیح لیکن دور ہوں،پلانٹ سائنٹیفک لیبارٹری کے قیام میں کراچی یونیورسٹی کا اہم کردار ہوگا،ہر ترقیاتی کام لیگل فریم ورک میں سر انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں

بلدیاتی و شہری اداروں کو خدمات کی فراہمی میں ایک یونٹ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ شہری بروقت سہولیات سے مستفید ہوسکیں

انہوں نے کراچی یونیورسٹی کے محکمہ انجنئیرنگ کاعزت افزائ پر شکریہ ادا کیا.
Leave A Reply

Your email address will not be published.