کراچی پریس کلب الیکشن 2024، دی ڈیموکریٹس پینل کا 14 ویں مرتبہ کلین سویپ

21

کراچی پریس کلب الیکشن ، برائے 2024، دی ڈیموکریٹس پینل کا 14 ویں مرتبہ کلین سویپ
دی ڈیموکریٹس پینل کے سعید سربازی 845ووٹ لیکرصدر جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر شعیب احمد 843ووٹ لیکر منتخب ہوگئے

 کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2024میں دی ڈیموکریٹس پینل نے آزاد پینل اور دی جرنلسٹ پینل کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 14ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے ، ہفتہ کی صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سعید سربازی 845 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب حسین نے110 ووٹ حاصل کئے۔

جبکہ سیکریٹری کے عہدے پرشعیب احمد نے 843ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عارف خان نے96ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے عہدے پر عبدالرشید میمن نے 758ووٹ، خازن کے عہدے پر احتشام سعید قریشی نے806 ووٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پرمحمد منصف نے726ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔ گورننگ باڈی کی 7 نشستوں پر شمس کیریو،موناصدیقی،شازیہ حسن’ نواب قریشی’ شعیب احمد’ رانا جاوید اور نور محمد کلہوڑو کامیاب قرار پائے۔ پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو بلا کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

انتخابات دی ڈیموکریٹس ‘ آزاد پینل اور دی جرنلسٹ پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ پریس کلب کے انتخابات میں 1503رجسٹرڈ ممبران ووٹرز میں سے 979ممبران نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پریس کلب کے انتخابات کے موقع پر گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور تینوں پینلز کے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے دن بھر میں بھرپور انداز میں اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مہم جاری رکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.