سر پرست اعلیٰ کے ڈی اے لیبر یونین محمد اشرف کی وزیر بلدیات سندھ سے ادارہ ترقیات کراچی کیلئے گرانٹ کی جلد ادائیگی کی درخواست

150

کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے ادارہ ترقیات کراچی میں عید سے پہلے ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر بلدیات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ سے اہم ملاقات کی اور ان کو آگاہ کیا کہ عید سے قبل ملازمین کو قبل از وقت تنخواہوں کے اجراء کےلئے سندھ حکومت سے ملنے والی ماہانہ گرانٹ کی ادارہ کو جلد فراہمی ضروری ہے۔

انہوں نے وزیر بلدیات سندھ کو بتایا کہ ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کی بدولت ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منا سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر بلدیات نے کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عید سے پہلے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ حکومتی گرانٹ کی جلد ادائیگی کی کے ڈی اے لیبر یونین کی اس سفارش کو منظور کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.