کے ڈی اے ملازمین کی مارچ اور اپریل کی تنخواہ کی ادائیگی کو عیدالفطر سے قبل لازمی طور پر یقینی بنایا جائے، ایمپلائز یونین سی بی اے
کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کا ایک ہنگامی اجلاس یونین آفس میں منعقد ہوا جس میں کے ڈی اے یونٹ کے جوائنٹ انچارج عمران حسین،چیئرمین محمد عبدالمعروف،جنرل سیکرٹری قمر عباس،صدر ندیم کھوکھر، سیکریٹری اطلاعات یاسر علی خان ذیشان ملک اور عادل خان موجود تھے۔
اس موقع پر ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ ایمپلائز یونین کے ڈی اے انتظامیہ کو یہ آگا ہ کرنا چاہتی ہے کہ سندھ گورنمنٹ کے آرڈرکے تحت ما ہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی عید الفطرسے قبل لازمی ادا کی جائے
جوائنٹ انچارج عمران حسین جعفری کا کہنا تھا کہ ایمپلائز یونین سی بی اے کے ڈی اے انتظامیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ کنٹریکٹرز، ٹھیکیداروں کے بل کی ادائیگی کے ڈی اے کی ریکوری سے نہ کی جائے اور اس سلسلے کو بند کیا جائے اور عید الفطرسے قبل اگر کنٹریکٹرز، ٹھیکیداروں کو چیکوں کی ادائیگی کی گئی تو ایمپلائز یونین اس قسم کے ہراقدام کو روکے گی اور اگر تنخواہوں کی ادائیگی کو عید الفطر سےقبل یقینی نہیں بنایا گیا تو ایمپلائز یونین ادارے کی بندش پر مجبور ہوگی۔
جبکہ انہوں نے کہا کہ حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری کے ڈی اے انتظامیہ پر ہوگی لہذا کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے ڈی اے انتظامیہ سے گذارش کرتی ہے کہ سندھ حکومت کے آرڈر کے تحت ماہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی عید الفطر سے قبل لازمی طور پر ادا کر دی جائے تاکہ ادارے کے ملازمین جن کا گزارا اپنی تنخواہ پر ہے عیدالفطر کی خوشیاں کیسے منائیں گے اس لئے ماہ اپریل کی ایڈونس تنخواہ اور ماہ مارچ کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے جلد از جلد احکامات جاری کئے جائیں تاکہ ادارے کے ملازمین میں پائی جانے والی پریشانی و بے چینی دور ہو سکے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیوں منا سکیں۔
آخر میں ایمپلائز یونین کے ایک وفد نے ممبر فنانس کاشف خان صاحب، ارشد افتخار اور کیش برانچ کے انچارج ندیم تاج سے ملاقات کی