کراچی:اتحاد ٹاؤن پولیس کی کاروائی لڑکا بن کر موٹر سائیکل چوری میں ملوث لڑکی گرفتار ۔
ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث ۔ملزمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا
نمائندہ ڈیلی سٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے بتایا کہ پولیس کو انفارمیشن موصول ہوئی تھی کہ ایک لڑکی لڑکا بن کر چوری کی واداتیں کرتی ہے۔ جسے کے بعد خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک ملزمہ کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمہ جس کی شناخت ثمرین عرف مشا کے نام سے کی گئی ۔
پولیس کے مطابق ملزمہ لڑکے کا رُوپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے بحب چوکی بلوچستان میں فروخت کیا کرتی تھی جب کہ اس کے قبضے سے ملنے والی مسروقہ موٹر سائیکل کلفٹن ،درخشاں کے علاقے سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ بھی درج ہے ۔
ملزمہ کے گروہ میں ایک اور لڑکی کے علاوہ 3 سے 4 لڑکے ہیں جو موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہیں۔
ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے ۔