کے ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مستحق ملازمین میں راشن کی تقسیم

83

کے ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) کے مستحق ملازمین کو ماہ رمضان المبارک میں راشن فراہم کیا گیا۔

ندیم زیدی صدر کے ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سی بی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم راشن کی تقسیم کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے پر تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ اس کار خیر میں حصہ لیا ۔

جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان مبارک جیسے بابرکت مہینے میں اپنے غریب متوسط عملے کی مدد کریں کیونکہ موجودہ حالات میں مستحق سفید پوش لوگ بہت مشکل سے گزر بسر کر رہے ہیں ہو سکتا ہے کے آپ کی تھوڑی سی مدد ان کی خوشیوں کا سبب بن جائے۔

ندیم زیدی نے آگاہ کیا کہ سی بی اے نے پروفیسرز ،ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس، اسٹاف اور سی بی اے عہدیداران کے تعاون سے ضرورت مند مستحق افراد کو راشن فراہم کیا ۔اس موقع پر پرنسپل کے ایم ڈی سی پروفیسر نرگس انجم نے بھی سی بی اے کے اس اقدام کو سراہا۔

یونین کے صدر ندیم زیدی نے کہا کہ یونین آئندہ بھی اسٹاف کی فلاح وبہبود کیلئے کام جاری رکھے گی اور جن مرحوم اسٹاف کے بچوں کو نوکری دلوانے اور ڈی پی سی کا بھی وعدہ کیا ہے انہیں عید کے بعد خوشخبری ضرور ملےگی ۔

اس موقع پر خالد، یوسف، عدنان سلیم، محمود، اسرار، آصف ریحان، دانش، زاکر اور دیگر یونین ممبران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.