ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ کورنگی رحمت اللہ شیخ کی ٹاؤن چیئرمین کے ہمراہ کاٹی کے عہدیداران سے ملاقات

25

ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ کورنگی رحمت اللہ شیخ، ناظم کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ، ٹاؤن میونسپل کمشنر کورنگی عزیز الرحمن و دیگر کی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) کے عہدیداران سے تعارفی میٹنگ ہوئی ۔

صدر کاٹی فراز الرحمن ودیگر عہدیداران نے استقبال کیا، ملاقات میں کاٹی کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کےلیے فنڈز و دیگر معاملات میں تعاون کی یقین دہانی صعنتی علاقوں سے ریکوری میں مزید اضافے کی حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

جبکہ باہمی تعاون و مشاورت سے بلدیہ کورنگی کے چاروں ٹاؤنز میں چئیرمینز کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹرانزیشن آفیسر رحمت اللہ شیخ ، ٹاؤن ناظم کورنگی نعیم شیخ اور ٹاؤن میونسپل کمشنر کورنگی عزیز الرحمن نے کاٹی میں ایک بامقصد تعارفی میٹنگ کی۔

ٹرانزیشن آفیسر رحمت اللہ شیخ نے صنعتی علاقوں سے تعلقات میں مزید بحالی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور بلدیہ کورنگی کے اندر دیگر ٹاؤنز کے چیئرمینوں کے ساتھ تعاون اور عوامی منصوبوں و ریکوری میں اضافے کے حوالے سے ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت کرکے کام کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

کاٹی کے صدر فراز الرحمن و دیگر عہدیداروں نے تعاون کرنے اور ایسے حل تلاش کرنے کی خواہش ظاہر کی جس سے مجموعی طور پر بلدیہ کورنگی کے چاروں ٹاؤنز کی عوام کو فائدہ ہو۔

اہم مسائل کو حل کرنے ترقی اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے طریقے مشترکہ طور کرنے کے لیے مزید رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.