کراچی؛ مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
کراچی (عبدالعزیز بلوچ) تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں کے تصادم میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہوئے۔ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے بھائی گرفتار کو گرفتار کرلیا ہے اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پرفائرنگ ہوئی ہے اور فائرنگ میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا، واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےڈپٹی کنوینئر انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ مچھرکالونی میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد سراج السلام عرف سراجی، عبدلاسلام اور معبود جاںبحق ہوئے ہیں، پولیس نے واقع میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی گلزار کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ،ایک رائفل اور ایک پستول برآمد کرلیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ نے موقع سے پستول کے 7 عدد اور رائفل کے 16 خول و دیگر شواہد کرلئے ہیں جنھیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجاجائے گا۔کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں جانحق ہونے والے تینوں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق جانبحق افراد کے دماغ پر گولیاں لگیں ایک مقتول کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی نے اپنے جائے وقو عہ سے میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میںایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدواران پیپلز پارٹی کے مسلح جتھے نے حملہ کیا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 243 کیماڑی میں حق پرست نامزد امیدوار ہمایوں عثمان اور ملک فیاض کارکنان کے ہمراہ انتخابی مہم میں مصروف تھے،اسی دوران پیپلز پارٹی کےشرپسندوں نے مقامی عہدیداروں کی سربراہی میں نہتے کارکنان پر گولیاں چلائی ہیں، حملے کا مرکزی ملزم نثار خان قادرپٹیل کا معاون اورپیپلز پارٹی کا عہدیدار ہے۔انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ مسلح حملے میں ایم کیو ایم کے کارکنان زخمی ہوئے جبکہ تین لوگ شہید ہوئے انیس احمد قائم خانی نے نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے انتخابی دفتر پر حملہ کر کے تین کارکنان کوشہید اور متعدد کوزخمی کرنے والے پیپلزپارٹی کے دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔