چیئرمین ہمایوں محمد خان کی زیرصدارات ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور کا پہلا اجلاس

30

چیئرمین ہمایوں محمد خان نے گذشتہ روز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڑی پور کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعائی کا کرم ہے کہ آج ہم سب عوام کے مسائل اور انکے حل کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں اور تمام اراکین کونسل آج اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ماڑی پورٹاؤن میں رہائش پذیر افراد کے مسائل اور انکے حل کیلئے رات ہویا دن اپنی ذمہ داریوں کی انجام دیہی میں کوتاہی نہیں کرینگے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر کام اور صرف کام کرینگے اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین ہمایوں محمد خان کے ہمراہ ٹاؤن وائس چیئرمین آصف کوثر،میونسپل کمشنر جاویدقمراور افسران بھی موجود تھے اجلاس میں تمام اراکین کونسل نے اپنا اپنا تعارف پیش کیا اور ٹاؤن چیئرمین کو اجلاس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی اجلاس میں تقریبا تین قرار دار جس میں (1)ٹاوُن میونسپل کاپوریشن ماڑی پور ٹاوُن کی شناختی مہر و ( Logo) ، (2)کونسل ہال،چیئرمین سیکریئریٹ اور ڈائریکٹر کونسل کے کمروں کی صادگی سے رپیئرنگ (3)مختلف جگہوں کی روڈ کارپیٹینگ جو کہ اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ماڑی پورہمایوں محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی اور پہلے اجلاس میں شرکت کرنے کو اچھا اقدام قرار دیا انہوں نے مذید کہا کہ ماڑی پور ٹاوُن کی عوام نے بہت مسائل دیکھے ہیں اب انکے اپنے لوگ منتخب ہوکر آئے ہیں اور وہ تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں لہذاآپ تمام افسران ٹاوُن کی خدمت میں اپنا شعار بنالیں اور ہر قسم کے بلدیاتی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.