میونسپل کمشنر بلدیہ ٹاؤن سید امداد علی شاہ کا کرسمس کی مناسبت سے کلیساؤں کا دورہ

31

ٹی۔ایم۔سی بلدیہ ٹاؤن کے میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ نے کرسمس کی آمد سے قبل بلدیہ ٹاؤن میں واقع تمام کلیساؤں کا دورہ کیا ۔انکے ھمراہ بلدیہ ٹاؤن کے ایگزیکٹئو انجنیئر غلام سبطین،ایگزیکٹئو انجنیئر الیکٹریکل و میکنیکل انوپ کمار اور ڈائریکٹر سینیٹیشن مرزا آصف بیگ بھی تھے۔ چرچ کے منتظمین اور پاسٹرز سے ملاقات کی ۔کرسمس کے تہوار کی تیاری کے حوالے سے منتظمین کی شکایات پر فوری طور سے موجود افسران کو حکم صادر کیۓ۔ کلیساؤں کے منتظمین نے میونسپل کمشنر کو بتایا کہ ھمیشہ ٹاؤن انتظامیہ کا ھمارے تہواروں کے حوالے تعاؤن حاصل رھا ھے۔ ایم۔سی سید امداد علی شاہ نے تمام چرچ کے پادری اور انتظامیہ کے ذمہ داری کو یقین دلایا کہ اقلیتوں کے تحفظ اور انکے مذہبی تہوار پرسہولت بہم پہنچانا ھمیشہ ٹاؤن انتظامیہ کا وطیرہ رھا ۔ بلا رنگ نسل و مذھب انسانیت کو مدنظر رکھنا ھر ایک کی خدمت کرنا ھمارا طرہ امتیاز ھے۔ انشا اللہ کرسمس کے تہوار میں بلدیاتی سہولتیں مہیا کرنے کا میں نے حکم جاری کردیا ھے ۔ چرچ کی اطراف کی گلیوں کی مکمل صفائی۔ رہ گزر کو ھموار کرنا اور روشنی کا مکمل انتظام کرنا ھماری ترجیع میں شامل ھے۔ اس پر مسیح برادری کے رہنماؤں اور منتظمین نے میونسپل کمیشنر سید امداد علی شاہ کا انکی آمداور توجہ پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.