معروف تاجر حفیظ عزیز کی رہائشگاہ پر ختم القرآن کی پرنورمحفل کا انعقاد

91

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پولیس لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) کے چیف اور معروف تاجر حفیظ عزیز خانانی کی رہائش گاہ پر ختم القرآن کی پرنورمحفل منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

عبدالحبیب عطاری نے رمضان المبارک کی فضیلت کے حوالے سے ایمان افروز بیان فرمایا اور اجتماعی دعا کی۔ اس موقع پر حفیظ عزیز اور ان کے صاحبزداے سعد عزیز خانانی نے گورنر سندھ اور معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

تقریب میں بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او زبیر موتی والا، کراچی چیمبرکے صدر طارق یوسف، نائب صدر حارث اگر، معروف تاجر رہنما یحییٰ پولانی،سابق صدر کے سی سی آئی یونس ایم بشیر، محمدادریس،ہارون باری، سعید شفیق،امین میمن،سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری،نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان،اختر اسماعیل،عبدالرزاق اگر،فرحان اشرفی، جمال سیٹھی، فیضان راوت،آصف گلفام، احمد شمسی،آصف چامڑیا، حنیف ہارون،جنیدالرحمان، حنیف موٹلانی،رانا اکرم،شمیم فرپو، سہیل شمیم فرپو،رزاق بشیر،داؤن جان محمد،الطاف کانٹا اور توصیف احمد کے علاوہ میمن برادری کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.