ترجمان اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ نا ظم آباد ڈویژن نے کاروائی کر تے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کی سر پرستی میں چلنے والے مو ٹر سائیکل چور گینگ کے دو سرکردہ ملزمان کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے کراچی کے مختلف تھانوں سے سرقہ شدہ دو مو ٹر سائیکلیں اور ایک کلو ایک سو گرام (1100 گرام) چرس بر آمد کر لی۔
ملزمان کوسرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی جگہ پر نظر رکھ کر رنگے ہا تھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کی سرپرستی کر نے والی لیڈی کانسٹیبل گرفتار شدہ ملزمان کی ضمانتیں کرانے اور پکڑے جا نے پر سہولت کاری کرتے ہو ئے ہر ممکن ذرائع سے ملزمان کو رہا کر انے کی کو ششوں کے علاوہ ملزمان کو مضر صحت گٹکا، ماوا کی سپلائی کے لئے بھی استعمال کر تی ہے۔
گرفتار شدہ ملزمان کے گروہ کا خرید و فروخت کر نے والا ساتھی محمد وقاص ولد محمد اجمل شیراز پو لیس سے بچ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے پو لیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔
ترجمان اے وی ایل سے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عامر سہیل ولد شبیر اور خالد سلیم بلوچ ولد محمد سلیم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزمان سے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں جن کا مقدمہ پی آئی بی اور شاہراہ نور جہاں تھانے میں درج ہے