متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی منگھوپیر میں واٹر بورڈ عملہ پر حملے کی شدید مذمت

30

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے نے منگھوپیر پر واٹر بورڈ کے ملازمین پر حملے میں زخمی ہونے والے دو  ایگزیکٹو انجینئر  رانا مشتاق ایگزیکٹو انجینئر انٹی تھیفٹ سیل اظہار الدین ہاشمی اور پانچ ملازمین جن میں کاشف وکیل نفیس عارف اور بدر کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

اپنے ایک مشترکہ بیان میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین ارشاد خان صدر عبدالقیوم جنرل سیکرٹری اکرام خان سی بی اے رہنما ندیم یوسف ایوب بلوچ انور حبیب وسیم ابراہیم اور دیگر ذمہ داران نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

سی بی اے نے ایم ڈی سید صلاح الدین صاحب کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے رینجرز کے ذریعہ بروقت کاروائی کرائی جس کی وجہ سے باقی ملازمین کی زندگی محفوظ رہیں

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے اس بہیمانہ دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اعلی اقدار کے لوگوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ جن لوگوں نے واٹر بورڈ کے ملازمین کو زخمی کیا ہے ان تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.