صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کی ہدایت پر رتو ڈیرو میں نوعمر بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم بنام شفیع محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شفیع محمد نے گزشتہ روز نو عمر بچی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا جس کو تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
سیدہ شہلا رضا کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ترقئ نسواں سندھ لاڑکانہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر کوریجو نے بچی کی عیادت اور والدین سے ملاقات کی اور بچی کو پھل اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
طاہر کوریجو نے صوبائی کی جانب سے متاثرہ بچی کو ہر ممکن قانونی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی
سیدہ شہلا رضا نے بروقت کاروائی پر پولیس اور محکمہ ترقئ نسواں سندھ کے عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔