عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریدوفروخت اور ذبیحہ وقربانی کے وقت لاپرواہی کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بن سکتی ہے 

78

عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریدوفروخت اور ذبیحہ وقربانی کے وقت لاپرواہی کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بن سکتی ہے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کا سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں قائم جانور منڈی اور سیل پوائنٹ کی نگرانی کا فیصلہ

ڈائریکٹر جنرل سندھ کا تمام ضلعی ہیلتھ افسران کو خط، نگرانی کے لیے ہر ضلعے میں ٹیم تشکیل دی جائے

جانوروں کی سیل پوائنٹ پر ترسیل ہونے سے 14 روز قبل ٹک انفیکشن سے متعلق طبی معائنہ کیا جائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ کی تمام ضلعی ہیلتھ افسران کو ہدایت

کانگو وائرس اور ٹک انفیکشن کے پیشِ نظر کیڑے مار دوا کا استعمال کیا جائے، ڈی جی ہیلتھ سندھ

عید الاضحی کے موقع پر مذبح خانے یا ذبیحہ وقربانی کے لیے مخصوص مقام مختص کیے جائیں، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

 گلی ، محلے ، گھر کے احاطے میں ذبیحہ وقربانی قربانی سے گریز کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

ذبیحہ کرنے والا شخص تربیت یافتہ ہو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

ذبیحہ وقربانی کرنے والا شخص مخصوص لباس اور دستانے پہن ہی کر ذبیحہ کرے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

ذبیحہ وقربانی کے موقع پر کسی متاثرہ جانور سے انسان میں کانگو وائرس منتقل ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

ذبیحہ وقربانی کے مقام پر کیڑے مار دوائی کا استعمال کیا جائے اور فضلاء کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

ذبیحہ وقربانی کے مقام پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جائے اور فضلے کا ندیوں اور آبی گذرگاہوں میں پھینکنے سے گریز کیا جائے ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ

Leave A Reply

Your email address will not be published.