پیپلز لیبر یونین ڈی ایم سی ایسٹ نے 2020سےحج کوٹہ پالیسی کی بندش کوبحال کروادیا

97

پیپلزلیبریونین ڈی ایم سی ایسٹ(سی بی اے)کےایک وفدنےچیئرمین اویس احمدوائس چیئرمین رضوان احمد جنرل سیکرٹری انجینئراشرف بلتستانی قائم مقام صدرعمران بلوچ سینئرنائب صدربشیربلوچ جوائنٹ سیکرٹری فوزیہ راجپوت کاشف مسرور ریحان ربانی سیدتابش نعیم برنی جنیدخان اورمحمدرضوان نےایڈمنسٹریٹرسیدشکیل احمداورمیونسپل کمشنرفہیم خان سےالگ الگ ملاقات کی اوربلدیہ شرقی کےجائزمسائل کےحل کیلئےتفصیلی گفت وشنید کی گئی جس میں بلدیہ شرقی کے ملازمین کاسب سے اہم اوردیرینہ مسئلہ حج پالیسی جو2020سےبندش کاشکارتھی اسےبحال کرانےکیلئےجلدازجلدپالیسی بناکراسےمنظورکرنےکامطالبہ کیا

ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی سیدشکیل احمداورمیونسپل کمشنر فہیم خان نےاس نیک اوراہم مسئلےکےحل کیلئےنشاندہی پرپیپلزلیبریونین بلدیہ شرقی(سی بی اے)کےوفدکاشکریہ اداکیا اور اس نیک اورمستحسن جزبے کی تعریف اورتائید کی اورفوری پالیسی بناکر حج فارم کےاجراء کویقینی بنایااوراگلے ہفتے قرعہ اندازی کا اعلان کیا تاکہ قرعہ اندازی کے ذریعے بلدیہ شرقی کےخوش نصیب ملازمین حج مقدس کے فرائض کی ادائیگی کر سکیں جس کے تمام اخراجات بلدیہ شرقی کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.