پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کارکنان کی رکنیت معطل
ارمان فیاض اعوان صدر ڈسٹر سینٹرل پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پی ایس 128 ناظم آباد ٹاؤن کے کچھ کارکنان پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا نام استعمال کر کے غیر قانونی کام سر انجام دے رہے تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ معطل کارکنان میں سہیل احمد ،مبشر، اطہر، مبارک، اور عمار شامل ہیں ،ان مزکورہ کارکنان کا اب پارٹی سے کوئ تعلق نہیں کیونکہ انکے خلاف بیشمار عوامی شکایات ہیں جس سے پارٹی کا نام خراب ہو رہا ہے تو ایسے لوگوں کی فنکشنل لیگ میں کوئ جگہ نہیں اور ان کی کوئی بھی ایسی ایکٹیوٹی جو کہ غیر قانونی ہے تو اس پر ہم قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے بھی گزارش کرتے کہ وہ انکے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
جبکہ ارمان فیاض کا کہنا تھا کہ پی ایس 128 کے زمہ داران کو ہدایت ہے کے یہ لوگ کہیں بھی پارٹی کا نام استعمال کریں تو انکے خلاف تنظیمی اور قانونی کروائ کروائیں۔
معطل کیے جانے والوں کے نام
سہیل احمد
مبشر
اطہر
مبارک
عمار
جاری کردہ
ارمان فیاض اعوان
صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل