پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر لیاقت علی آسکانی نے رؤف بلوچ کو سوشل میڈیا سیل کا انچارج مقرر کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو زرداری سوشل میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پاکسان پیپلز پارٹی کو سوشل میڈیا پر متحرک کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ جسکی تازہ مثال وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو پارٹی کی ڈیجیٹل میڈیا سیل کا انچارج بنانا ہے۔
اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی / ویسٹ کے صدر ایم پی اے لیاقت علی آسکانی نے بھی کیماڑی ڈسٹرکٹ میں سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے اور پارٹی کے متحرک جیالے کیپٹن روف بلوچ کو پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی سوشل میڈیا سیل کا انچارج ایک نوٹیفیکیشن جاری کرکے مقرر کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مرکزی آفس میں لیاقت علی آسکانی نے بروز ہفتہ میڈیا سیل انچارج بنائے جانے کا نوٹیفیکشن بھی جیالے کے حوالے کیا ۔
اس موقع پر یوسی یوسی 13 سے نومنتخب وائیس چئیرمین پرویز احمد دودا سنئیر نائب صدر یوسی 31 شوکت حماد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پرنس عجب او دیگر کارکنان موجود تھے۔
تاہم زرائع کے مطابق چند سئینر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس پارٹی کے اس فیصلے پر نالاں ہیں اور مستقبل میں اپنی حق تلفی کئے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کو سوشل میڈیا پر مذید ڈیفینڈ نہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔