قیوم خان مروت صدر پرائیویٹ نرسنگ انسٹیٹیوٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہم وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل و رجسٹرار پاکستان نرسنگ کاؤنسل محترمہ فوزیہ مشتاق کے ممنون و مشکور ہیں کہ جنہوں نے محترمہ یاسمین آزاد کو ڈپٹی رجسٹرار پاکستان نرسنگ کاؤنسل کے طور پر تقرری و توسیع دیتے ہوئے شاندار کامیابی اور نرسنگ کے شعبے میں لگن و قابلیت کو فروغ دیا۔
جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ نرسنگ انسٹیٹیوٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر قیوم خان مروت نے کہا کہ نرسنگ کا پیشہ ور رجسٹرار اس بات کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کہ نرسنگ کے عمل کو پیشہ ورانہ معیارات کے مطابق پیشہ ورانہ طور پر منظم اور مانیٹر کیا جائے۔
قیوم خان مروت نے کہا کہ ہم پاکستان نرسنگ کاؤنسل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے اہداف کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔