ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل سٹاف کراچی ڈویژن
گزشتہ تین سالوں سے جہاں دنیا بھر کے ہیلتھ ورکرز جن میں ڈاکٹر نرسز پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کرونا جیسے مہلک وائرس سے لڑ رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں فرنٹ لائین ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے
وہیں صوبہ سندھ میں ان ہیلتھ ورکرز کے ساتھ زیادتی کا معاملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
محمد نوید انور انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل سٹاف کراچی ڈویژن کا کہنا ہے کہ جنگ جیتنے کے بعد افواج میں اعزازی طور پر شیلڈ یا انعام سے نوازا جاتا ہے وہیں کرونا وبا سے لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ ورکرز کا ہیلتھ رسک
الاؤنس بند کرنا ان کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم کے مترادف ہے
کرونا کے وقت ملازمین کو استعمال کرنا اور استعمال کے بعد بازار میں اور مل جائیں گے جیسے القابات سے نوازنا ان کی توہین و تزلیل ہے
کیا معلوم مستقل میں کرونا یا اس سے بڑھ کر کوئی وبا ایک بار پھر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور اس وقت آپکو آپکے آج کے ظلم یاد دلائے جائیں
محمد نوید انور نے کہا کہ ہم حکومت سندھ و محکمہ صحت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہیلتھ ورکرز کا ہیلتھ رسک الاؤنس فوری طور پر بحال کیا جائے