درگاہ صوفی شہید شاہ عنایت کے مریدوں کا ڈاکٹر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

86

گادی نشین درگاھ جھوک شریف کی جانب سے شہید اجمل ساوند کے قتل پر احتجاج کی کال پر کراچی پریس کلب کے باہر درگاھ صوفی شہید شاہ عنایت کے فقیروں اور مریدون کا ڈاکٹر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا ۔

جس کی قیادت فقیر اسماعیل سومرو، نذیر لاشاری، فقیر انور سومرو، فقیر مشتاق سومرو، فقیر گل حسن سومرو،، میر ہزار سومرو، اصغر لغاری، پی پی شہید بھٹو کے رہنما کامریڈ سلیم راجپوت سمیت مریدون اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

اس موقعع پر مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبا کرتے ہوئے کہا کے شہید اجمل ساوند کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،اورسندھ بھر سے قبائلی تکرار ختم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے سخت اقتدام کیئے جائیں اس موقعہ پر مظاہرین نے سرداری نظام نامنظور ،وڈیرہ شاہی نامنظور قبائیلی تکرار کی آڑ میں شعور کا قتل عام نامنظور کےفلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کو بھگوڑے سرداروں اور وڈیروں کے حوالے کر دیا گیا ہے، وہ سر زمین سندھ کی عوام کا شعور بیدار کرنے کے بجائے کارو کاری، قبائلی جھگڑوں اور ڈاکو کلچر کے زریعے معصوم لوگوں کو قتل کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو قبائلی تنازعات سے نجات دلانے کے لیے ہمیں شہید صوفی شاہ عنایت کی فکر اور فلسفے پر عمل پیرا کرنا ہوگا، سندھ میں علم کے ذریعے بیداری پھیلانے کے لیے آنے والے اجمل ساوند کا قتل۔ سندھ کے شعور اور ضمیر کا قتل ہے۔

انہوں نے شہید اجمل ساوند کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.