ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے گٹکا مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔ چند روز قبل آئی جی سندھ کی صدرات میں ہونے والے ٹاسک فورس کے اہم اجلاس میں بریفنگ دی گئی تھی کہ مضرصحت گٹکا ماواکھانے سے کینسر کا مرض لاحق ہوتا ہے جس کے با عث ہلاکت واقع ہوتی ہے اس اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ گٹکا فروش کے خلاف قتل کا مقدمہ ہوگا
۔گٹکا ماوا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے تھانہ مدینہ کالونی پولیس کا 24 مارکیٹ کے قریب گٹکا ماوا بنانے والےکارخانے پر چھاپہ۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر ضلع کیماڑی پولیس گٹکامافیا کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔
ایس پی بلدیہ ڈویژن مغیث احمد ہاشمی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر اسلم خان نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 24 مارکیٹ بلدیہ میں واقع خالی مکان سے بڑی مقدا ر میں مضرصحت گٹکاماوا چھالیہ چونا و دیگر سامان برآمد کرلیا۔ چھاپہ کے دوران گٹکا ماوا کی تیاری میں مصروف ایک ملزم مہتاب احمد کو موقع سے گرفتار ۔
کارخانے سے برآمد شدہ اشیاء میں17 عدد بالٹیوں میں 180 کلو بھیگی چھالیہ۔دو عدد بالٹیاں بھیگا ہوا چونا۔خشک چونا دو عدد بورے دیگر سامان۔52 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا پولیس نے تحویل میں لے کرملزم کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔