ڈسٹرکٹ کیماڑی تھانہ مدینہ پولیس کے ہاتھوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گروہ غیر قانونی اسلحہ اور چو ری کردہ موٹرسائیکل سمیت گرفتارہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر اسلم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی ۔
تھانہ پولیس کی جانب سے آج کی جانے والی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان غیر قانونی اسلحہ و چوری کی گئی گئے ہنڈا موٹرسائیکل سمیت پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے گرفتار۔مدینہ کالونی پولیس نےگرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد عرف نورا عرف افضل، حماد احمد اور محمداسد کے ناموں سے ظاہر کی۔
ایس ایچ او مدینہ کالونی سب انسپکٹر اسلم خان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ، علاقہ تھانہ پیرآباد سے چھینا گیا 125 موٹرسائیکل اور موبائل فون بھی برآمدہوا۔ملزمان کے قبضے سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ پیرآباد مقدمہ کی سرقہ شدہ ہے.
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔