ڈسٹرکٹ ایسٹ میں عوام کےمسائل کا فوری ازالہ کیا جائے،وقار مہری معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اور سربراہ چیف منسٹر انسپکشن انکوائریز اینڈ امپلیمنٹیشن ٹیم وقار مہدی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ترقیاتی کاموں اور ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں انہیں کے ایم سی, کے ڈی اے , کے ڈبلو ایس بی , سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے جاری کاموں پر بریفنگ دی
وقار مہدی نے کہا کہ ہمیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سب سے زیادہ شکایات مین ہول کورز کے حوالے سے موصول ہوئی ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد تمام مین ہولز کور کرنے اور ریپئرکرنے کی ہدایت دیں
انہوں نے پارٹی کے ضلعی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ آصف خان کو ہدایت کی کہ متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر علاقوں کا دورہ کریں اور جہاں کہیں جاری ترقیاتی کاموں میں کوتاہی یا غیر معیاری عمل نظر آئے مجھے تحریری طور پر رپورٹ کریں تاکہ میں ان کے خلاف سخت ایکشن لے سکوں
انہوں نے کے ڈی اے کے افسران کو ہدایت کی اے ڈی پی کی جاری اسکیموں کے کام رفتار تیز کریں اور اسکیموں کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے افسران اپنے علاقے میں وال مین کو پابند کریں کہ وہ پانی کی برابری کی بنیاد پر سپلائی کریں تاکہ ہر کسی کو پانی مل سکے.
وقار مہدی نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے افسران پر زور دیا کہ اسکول کالج اور اسپتال کے اطراف سے کچرا کنڈیاں ختم کر کے انہیں دوسری جگہ منتقل کریں.
ڈی ایچ او ایسٹ نے انہیں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ڈینگی کے کیسز زیادہ تھے لیکن اب ان میں بہت کمی آئی ہے کیونکہ محکمہ صحت کی جانب سے یہاں ڈینگی کے خلاف اویرنس مہم چلائی گئی ہے.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں میٹنگ کی جارہی ہیں جس میں آن گوئنگ اسکیمز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے. ان اسکیموں سے علاقے کے لوگوں کو بہت ریلیف ملے گا یہ تمام فلاحی کام دو ارب روپے کے ہیں جن کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا
. انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ طور پر یقینی بنایا جائے گا اور ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا .
انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈینگی اسپرے مہم کو تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں انشاءاللہ ہم جلد ہی ڈینگی پر قابو پا لیں گے.
وقار مہدی نے میڈیا کو بتایا کہ کہ غیر قانونی طور پر کچرا اٹھانے والوں اور عوام سے اسکے چارجز لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور ایف آئی آر بھی درج کروائی جا رہی ہیں.
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ راجہ طارق حسین چانڈیو, میونسپل کمشنر رحمت اللہ شیخ, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محمد نعیم, سیکریٹری سی ایم آئی ٹی فتح شیخ, ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی ایم آئی ٹی, کلک اور کینپ کے افسران , اسسٹنٹ کمشنرز, ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ضلعی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ آصف خان, سٹی ایریاز کے صدور , عہدیداران اور تمام محکموں کے افسران شریک تھے.