یکم اپریل یوم سلام سینیٹیشن ڈے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں جوش وخروش سے منایا گیا

96

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی اپیل پر ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں اپریل فول کی بجائے سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے منایا گیا۔

اس موقع پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنماؤں محلقہ یونینز اور دیگر فیڈریشنوں نے بھی سینیٹیشن اسٹاف کو سیلوٹ پیش کرتے ہوئے پھول پیش کیے اور سینیٹیشن اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ نے کراچی، مرکزی صدر ملک نوید اعوان نے پشاور، جنرل سیکریٹری ملک نصیرالدین ہمایوں نے گوجرانوالہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ نےسکھر، سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی نےلاڑکانہ، جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ نےنوشہروفیروز، مرکزی فنانس سیکریٹری پرویز چیدا مسیح اور صوبائی چیئرمین پنجاب غلام محمد ناز نےراولپنڈی سیکریٹری اطلاعات اشتیاق احمد خان نےمانسہرہ، نائب صدر غلام نبی کاکڑ نےزیارت، سوار خان نےتخت بائی مردان، بلال احمد نے پشاور، صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت نے حیدرآباد،شوکت علی بڑرو نےٹھل عبدالمجید جسکانی نے پنوں عاقل عبدالرؤف دستی نے جیکب آباد،قلندر بخش شاہانی نے لاڑکانہ،راجہ عاصم شہزاد نے بلدیہ کیماڑی ،محمد خان کلو نے فیصل آباد,علی حمزہ وٹو نے منچن آباد میں تقریبات میں حصہ لیا اور اس کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کے دیگر عہدیدران اور رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے اداروں میں تقریبات کا انعقاد کرکے سینیٹیشن اسٹاف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر یونینز رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کی طرح اس سال بھی یکم اپریل کو اپریل فول کے بجائے سلام سینی ٹیشن اسٹاف ڈے چاروں صوبوں کے بلدیاتی اداروں، صفائی ستھرائی کے شعبوں میں کام کرنے والے سولڈ ویسٹ اداروں، واسا ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈمیں منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر سینیٹیشن اسٹاف کو پھول پیش کرکے سیلوٹ پیش کیا گیا۔

اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے کے موقع پر سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرکے سینیٹیشن اسٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔کراچی کے تمام اضلاع میں کیک کاٹے گئے اور افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپر یشن طارق نظامانی نے فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ ،یونین رہنماؤں گل اسلام،ملک اعجاز،وارث گلناز اورافسران وملازمین کے ہمراہ چائینز ورکشاپ محمود آباد میں کیک کاٹا۔پھول پیش کیےباور اجرکیں پہنائی گیئں،اس موقع پر افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا اور سینیٹیشن اسٹاف کی خدمات کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.