سینیئر صحافی عابد عباسی کی دفتر کے باہر عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے موٹر سائیکل چوری

80

روزنامہ رفتار کے چیف رپورٹر کی موٹر سائیکل آفس کے باہر سے چوری ہوگئی جس کی رپورٹ عزیز بھٹی تھانے میں درج کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یکم رمضان 23 مارچ کو روزنامہ رفتار اخبار کے چیف رپورٹ عابد عباسی کی موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KOZ-9903 مارک سپر اسٹار ماڈل 2021 برنگ سیاہ دفتر کے باہر سے چوری ہوگئی، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ نامعلوم چور عین افطاری کے وقت ماسٹر چابی سے سائیٹ لاک کھولنے کے بعد مین سوئیچ ماسٹر چابی سے کھول کر باآسانی کیک سے بائیک اسٹارٹ کر کے رفو چکر ہوجاتا ہے

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پینٹ شرٹ اور چہرے پر ماسک لگائے چور پہلے آفس کے اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور آدھے منٹ کے دوانیہ میں سائیٹ لاک کھول کر موٹر سائیکل چوری کر لیتا ہے ۔

مذکورہ واردات کی رپورٹ عزیز بھٹی تھانے میں درج کروادی ہے واضح رہے کہ 22 مارچ کی شب کو ادارہ ہذا کے ایڈیٹر رائو جمیل کی کار سے بھی نامعلوم چوروں نے بیٹری چوری کی تھی

مذکورہ واردات کی بھی تحریری درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کرادی ہے ، تاہم اطراف کے رہائیشوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلیں چوری ہونا ، گاڑیوں کے سائیٹ کلاس و بیٹریاں چوری سمیت لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوچکا ہے

مقامی پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے سوک سینٹر سے جوہر فلائی آوور تک جانے اور آنے والے سروس روڈز پر ٹھیلے پتھاروں سے مبینہ رشوت وصولی میں مصروف دیکھائی دیتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.