حکومت سندھ کا موٹروے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ
وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا اجلاس سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو اور دیگر کی شرکت
حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ میں موٹر وے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ
محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرز صوبے بھر میں تعینات ہونگے, گاڑیوں کی انسپیکشن کے ساتھ ساتھ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے
پیپلز بس سروس کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپیکٹرز کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے
ڈرائیورز اور کنڈکٹر کی ہوائی جہاز کے میزبانوں کی طرز پر تربیت کے لئے ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا
ٹریننگ اسکول میں پیپلز بس سروس کے ملازمین کو بہترین خدمات کی تربیت دی جائے گی ، شرجیل انعام میمن۔