سندھ پولیس میڈیا سیل اپ گریڈیشن کا ٹاسک ،سینئر پولیس افسر عرفان علی بہادر کو سندھ پولیس کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن سندھ پولیس کے میڈیا سیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابقہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو کچھ روز قبل ایس ایس پی ملیر سے ٹرانسفر کر کے اے آٸ جی ویلفیٸر ،اے آٸ جی ایڈمن مقرر کیا گیا تھا تاہم ان کی بہتر کارکردگی کے باعث انہیں سندھ پولیس کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ پولیس نے ڈیجیٹل نیوز پاکستان کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سندھ پولیس میڈیاسیل کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے کے لٸے بھی اقدامات شروع کر دیٸےہیں ۔
عرفان بہادر کو سندھ پولیس کے ترجمان مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ر دیا گیا ہے۔