سندھ رینجرز اور پولیس کا مشترکہ ڈکیتیوں میں ملوث3رکنی گینگ گرفتار

102

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں اور نگی ٹاؤن گلشن غازی اور بلدیہ ٹاؤن کے سیکٹر 4 سے ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان محمد نواب ( گردہ سرختہ) محمد عبداللہ عرف علی اور راجہ حسن کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ دایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں منتظم ڈکیت گروپ چلا رہے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم محمد نواب (گروہ سرغنہ) کو پولیس اقدام قتل

اور دیگر مقدمات میں پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے ملزمان خوف و ہراس پھیلانے کے لیے فائر نگ کر کے عام شہریوں کو دھمکاتے تھے اور خواتین کو ہراساں کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ دایمونیشن اور کوچ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.