کھیل کھلاڑی اور میدان صحتمند معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں، محمد شریف خان

62

شاہ فیصل زون نمبر 4 کوثر گراؤنڈ میں فٹبال میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان تھے اس موقع پران کا کھلاڑیوں سے تعارف کر وایا گیا دوران تعارف انہوں نے کہا کہ آپ کا جوش و ولولہ دیکھ کر مجھے بھی ماضی یاد آگیا اور انہوں نے کہا کہ کھیل، کھلاڑی اور میدان ایک صحت مند معاشرے کی عکاسی کر تے ہیں۔

اس کا مرکزی خیال میدان ہے کیونکہ میدان ہونگے تو کھیل ہو گا کھیل ہوگا تو کھلاڑی پیدا ہو گا اس لئے ہمیں چائیے کہ پورے ضلع کورنگی میں زیادہ سے زیادہ میدان آباد کر یں کیونکہ ضلع کورنگی کراچی کا وہ واحد ضلع ہے جس میں پاکستان کے مختلف کھیلوں میں کئی نامور کھلاڑی پیدا کئے ۔

جن میں کرکٹ کے میدان میں توصیف احمد، راشد لطیف اور ساجد احمد اور تسلیم عارف اور ہاکی کی دنیا میں فلائنگ حارث سلیم اللہ اور کلیم اللہ اور ایسے کئی نامور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں مگر افسوس فٹبال کی سرپرستی نہ ہو نے کی وجہ سے یہ کھیل پستی کی طرف جا رہا ہے

جب کے اس کھیل میں پاکستان میں بڑے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں اگر ان کی صحیح طور پر رہنمائی کی جائے تو دنیائے فٹبال پاکستان میں ایک نئی ٹیم کا آغاز کر سکتے ہیں

پ

روگرم کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے بہترین کھیل پیش کر نے پر انہیں شاباشی دی اور انعامات بھی تقسیم کئے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.