سندھ سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کیاجارہا ہے
میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، قائدین گل اسلام، اشرف اعوان، جاوید بلوچ، وارث گلناز، حبیب الرحمن اعوان، حاجی عبدالکریم بلوچ، منظور تنولی، راجہ عاصم شہزاد، عمران علی، حاجی حمزہ بلوچ اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کردہ مشینری ناکارہ بنائی جارہی ہے جبکہ سرکاری عملے کو بھی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔
چارٹر آف ڈیمانڈ پر بھی تاحال عملدرآمد نہ ہونے سے ملازمین احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں شہید ہونے والے کورنگی فائر اسٹیشن کے فائر فائٹرز محمد عامر، محبوب علی اور محمد ارشاد کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے تمام فائر اسٹیشنز پر سیکیورٹی کا بندوبست کرنے، کیمرے لگانے اور وائرلیس سسٹم فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید فائر فائٹرز کے بچوں کو فوری ملازمت دینے اور چیف سیکریٹری سندھ سے سولڈ ویسٹ کے معاملات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔