کراچی :رپورٹ (عبدالعزیز بلوچ) ایس ایس پی ضلع کیماڑی کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان نے دو جنوری کو سعید اباد میں گشت پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، جس میں حنیف نامی سپاھی زخمی ھوا تھا۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے گینگ کا مرکزی کردار بیرونِ ملک مفرور ہے، بیرونِ ملک سے آپریٹ کرنے والا مرکزی کردار ماضی میں لیاری گینگ وار کا حصہ رہ چکا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ ملزمان پہلے بھی مختلف مقدمات میں بند ھوکر جیل جاچکے ھیں۔ کالعدم تنظیم کے گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر، عدنان اور شہزاد کے ناموں سے ھوئی ۔
ایس ایس پی کیماڑی پولیس کے مطابق ملزمان نے 31 مارچ کو حب ریور روڈ پر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران 8 لاکھ کیش ، دو موبائل جس کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج ھے جبکہ ملزمان نے 24 دسمبر کو موچکو کے علاقہ مواچھ گوٹھ پل پر دوران ڈکیتی ماموں بھانجے کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔