سول اسپتال کراچی سے لوکل میڈیسن کمپنی و ٹینڈر مافیا کو فارغ کرنا خوش آئند ہے، پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف
وزیرصحت ، سیکریٹری صحت اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول اسپتال کراچی کی جامع حکمت عملی سے غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں کو موقع فراہم کرنا یقیناً مریضوں کے لئے قابل تحسین عمل ہے
محمد نوید انور انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ چند نام نہاد غیر معیاری دوا ساز کمپنی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر گریس اور سول اسپتال کراچی کو بدنام کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹینڈر کے زریعے غیر معیاری ادویات بیچ کر مریضوں کی جان و مال سے کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہمیشہ اداروں کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے ملازمین و مریضوں کے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے۔
لہذا پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ایک بار پھر مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تمام جعلی و غیر معیاری ادویات کی روک تھام کی جائے اور مریضوں کو اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیئے جائیں جس سے مریضوں کو صحت اور محکمہ صحت کو دعائیں حاصل ہوسکیں