معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سینیٹر وقار مہدی کا ضلع کورنگی میں لگائے گئے بچت بازاروں کا دورہ

168

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سینیٹر وقار مہدی کا ضلع کورنگی میں کورنگی کراسنگ اور شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے بچت بازاروں کا دورہ۔

وقار مہدی نے سب ڈویژن کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے بچت بازار میں اسٹال ہولڈروں اور وہاں پر موجود خرید داروں سے ریٹ اور کوالٹی پر بات کی

اس موقع پر وقار مہدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی کسی کو بھی سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمتوں پر اشیاء خوردوں نوش فروخت نہیں کرنے دیں گے انھوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے رمضان بچت بازار لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید محمد علی زیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے۔ بچت بازاروں میں کم قیمت اور اعلی کوالٹی کی اشیاء دستیاب ہیں۔ میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچت بازاروں سے فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عرفان نظامانی، اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی اسماء بتول اور دیگر افسران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.