افواج پاکستان کے خلاف جو بھی سازش کرے گا وہ ذلیل و خوار ہوگا، نور حسن جوکھیو ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی

83

ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جو کھیو نے کہا ہے کہ پاک آرمی ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اور ملکی سلامتی کی ضامن ہے، اس کے خلاف جو کوئی بھی سازش کرے گا وہ ذلیل وخوا ر ہو گا، ہم اپنی فوج کے ساتھ تھے، ہیں،اور رہے گے، اگر دشمن نے ہمارے ملک پہ بری نظر سے دیکھا تو اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے، اور ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسن اسکوائر پر سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج سے اظہا ر یکجہتی کیلئے ہونے والی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا، جس میں مختلف شعبوں کی معروف شخصیات اور سیکٹروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔

ریلی کے چیف آرگنا ئزر سہیل یار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، اس کو جو بھی کراس کرے گا اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کی عزت ہر پاکستانی کے دل میں ہے، جو کسی قیمت پر کم نہیں ہو سکتی ہے، ہم اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام مزید کیئے جائے گے،تاکہ دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا جائے۔

ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سا لمیت کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.