محمود آباد میں خاتون نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی
کراچی: محمود آباد میں خاتون نے تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی،چھت پر موجود افراد بات چیت کے ذریعے خاتون سونیا کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سونیا کا دماغی توازن درست نہیں، علاج جاری ہے، نیچے گرنے کے باعث اس کی ٹانگ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو خود بھی یاد نہیں کہ اس نے عمارت سے چھلانگ لگائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے ہمراہ عمارت میں کرائے پر رہائش پذیر ہے۔