آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہداء کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید سلام پیش کیا۔بعداذاں آئی جی سندھ تقریب میں شریک شہداء کی فیملیز میں گھل مل گئے اور ان میں تحائف وغیرہ تقسیم کیئے۔
آئی جی سندھ نے میڈیا ٹاک میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی تقریب میں شرکت اور تعاون پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد امن کی راہ میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور انکی تکریم کے جذبے کو امر کرنا اور یادگار بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء نے عوام کے جان و مال کی سلامتی جیسے فرائض میں دہشت گردوں کےخلاف اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر خود کو سندھ پولیس کی تاریخ کے سنہرے باب میں ہمیشہ کے لیئے زندہ اور جاوید کردیا ہے۔جس کا بین ثبوت سندھ پولیس کے 2400 سے زیادہ شہید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اورکرمنلز کےدرمیان پولیس ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے لہذٰا پولیس جتنی مضبوط ہوگی کریمنلز/دہشت گردوں کے حوصلے پست ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے بھی سندھ میں امن کے قیام میں قربانیاں دی ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے دین کے مطابق شہداء زندہ ہیں۔محکمہ پولیس میں شہید کے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر دو ملازمت دی جاتی ہیں۔