گورنر سندھ کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری نے یوٹیوب کا ناقابل یقین سنگ میل عبور کر لیا

137

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری نے یوٹیوب کا ایک ناقابل یقین سنگ میل عبور کیا، وہ ایک ماہ میں 100,000 سبسکرائبرز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر یوٹیوبر بن گئے، جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

زید خان ٹیسوری، جنہوں نے فروری میں اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی پہلی ویڈیو جاری کی، وہ اپنی گیمنگ ویڈیوز اور تفریحی vlogs کے لیے مشہور ہیں۔

اس ایک ماہ کے دوران زید نے دیگر مشہور پاکستانی یوٹیوبرزشخصیات کے ساتھ مل کر بھی کام کیا۔

ڈکی بھائی سے لے کر معاز صفدر تک، بہت سے مشہور پاکستانی یوٹیوبرز ان کی ویڈیوز میں نمایاں ہیں۔ ’

’کہانی سنو‘ کے سنسنی خیز کیفی خلیل بھی زید کی ایک ویڈیو میں نظر آئے جب کیفی کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ فی الحال، زید خان صرف یوٹیوب پر 100,000 سبسکرائبرز سے تجاوز کر چکے ہیں۔

جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹِک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی ان کے فالوورز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابھی انکی عمر صرف 12 سال ہے لیکن ان کا اعتماد ان کی عمر سے کہیں زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.