دی ایجوکیٹر اسکول گارڈن ویسٹ کیمپس میں نمائش کا اہتمام

ایجوکیٹر گارڈن ویسٹ کیمپس کی جانب سے 6 مئی 2023 کو ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں کے جی سے لیکر جماعت نہم تک کے 200 کے قریب طلباء نے شرکت کی۔
Total
0
Shares

نمائش میں طلباء نے سائنس، زراعت، صحت اور مختلف شعبوں سے متعلق پراجیکٹ ماڈلز بھی پیش کیے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ طلباء سائنس کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سکول انتظامیہ کے مطابق دی ایجوکیٹرز سکول جو کہ تعلیمی میدان میں معیار کا نام ہے، اس کے اساتذہ نے نمائش کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے دن رات انتھک محنت کی۔

اسکول سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیچر سمیرا اسلم نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں پہلے ہی آرٹ اسکولوں اور کالجوں کی شدید کمی ہے اور ایسے حالات میں آرٹ کی نمائشوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کی ضرورت اور بھی زیادہ محسوس کی جاتی ہے۔ سکول انتظامیہ نے نمائش کا اہتمام کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلباء نے اپنے پراجیکٹس کو خوبصورتی سے پیش کیا، ان کے مطابق اس قسم کی نمائش طلباء میں آگے بڑھنے اور محنت کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

علاوہ ازیں بچوں کے والدین، سکول کے دیگر اساتذہ، تعلیمی ماہرین اور سماجی شخصیات نے بھی نمائش میں شرکت کرکے پراجیکٹس کو دیکھا اور سکول انتظامیہ کی خدمات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post