کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سول سوسائٹی کے نمائندہ وفد ”میڈی ایٹرز“ کی بہادر آباد مرکز پر ملاقات

Total
0
Shares

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے غیر سرکاری تنظیموں، وکلا، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے ایک نمائندہ وفد “میڈی ایٹرز” نے اختر حسین، سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سربراہی میں ملاقات کی۔

سینئر ڈپٹی کنوینرز مصطفی کمال اور فاروق ستار نے وفد میں شامل سینئر صحافی مظہر عباس، صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ، صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد اقبال بٹ،قاضی خضر جبکہ عورت فاونڈیشن کی مہناز رحمان و دیگر کو ایم کیو ایم کے مرکز پر خوش آمدید کہا۔

وفد کے ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 50 برس سے زائد عرصے سے ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اُنہیں نظر آرہا ہے کہ ملک میں سیاسی اختلافات اپنی انتہا کو چھو رہے ہیں جس سے آئندہ انتخابی عمل مشکوک ہو سکتا ہے اور سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے، اِنہی خطرات کے پیشِ نظر سول سوسائٹی نے وکلا تنظیموں، صحافتی تنظیموں اور دیگر مدبرین سے بات کر کے ایک اتفاق رائے پیدا کیا ہے کہ وہ یک نکاتی ایجنڈا پر کہ جس میں تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر ایک آل پارٹیز کانفرنس میں انتخابات کے فریم ورک اور اس کے وقت کے تعین کے لیے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر و ڈپٹی کنوینرز نے سول سوسائٹی کے جمہوریت کو پروان چڑھانے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں کہا کہ ان کے پیش کئے گئے تمام نکات کو رابطہ کمیٹی کے سامنے موضوع بحث رکھا جائے گا اور ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں جمہوری کلچر کے فروغ کے لئے اپنی سپورٹ اور کاوشیں جاری رکھے گی۔

ایم کیو ایم کے ارکان نے “میڈی ایٹرز ” کے نمائندگان سے درخواست کی کہ وہ شہری سندھ کی عوام کے بنیادی حقوق جیسے درست مردم شماری، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرز پر جمہوریت کی بنیاد یعنی بااختیار بلدیاتی حکومتوں کے قیام کو آئینی تحفظ جیسے معاملات سمیت دیگر مسائل پر بھی اپنی آواز بلند کریں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں تک شہری سندھ کا یہ مقدمہ رکھیں تاکہ جمہوریت کو استحکام ملے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق، سید شکیل احمد اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے اراکین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

این آئی سی ایچ میں ڈاکٹر عمرانہ پل کا پچھلے آٹھ سالوں سے ڈیوٹی سے مبینہ غیر حاضر رہنے کا انکشاف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ(این آئی سی ایچ) کے ملازم کی جانب سے ادارہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو جمع کروائی گئی درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے لے…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post