خواتین عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کوآرڈینیٹر پیمان افتخار یوسفزئی

Total
0
Shares

پیمان اور فافن کے تحت ریجنل ڈیموکریٹک نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہوٹل مہران کراچی میں امیدوار فورم کا انعقاد کیا گیا۔

اس فورم میں جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ن)، پی سی پی، پی آر ایچ پی، تحریک لبیک، عام آدمی پارٹی، پی ایم اے پی، پی ایم ایم ایل، اے این پی اور آزاد امیدواروں نے شرکت کی۔

پیمان کے کوآرڈینیٹر افتخار یوسفزئی نے مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس فورم کا مقصد امیدواروں اور رائے دہندگان کو ایک چھتری تلے لانا ہے اور امیدوار اپنا انتخابی منشور شیئر کریں گے اور یہاں موجود سامعین سوالات پوچھیں گے جن میں ٹریڈ یونین، وکلاء برادری, یونیورسٹی کے طلباء، صحافی، ڈاکٹر ایسوسی ایشن، تاجر، ٹرانس جینڈر، سول سوسائٹی، لیبر یونین اور اقلیت. سمیت مختلف معاشرے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فافن اور پیمان ہمیشہ انتخابی عمل میں محروم معاشرے کو آگے لانے کی کوشش کرتے ہیں خاص طور پر خواتین، خواجہ سراؤں اور اقلیتوں کو ووٹرز یا امیدواروں کی حیثیت سے عام انتخابات میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ اس موقع پر امیدواروں نے اپنے انتخابی منشور کو مختصر طور پر پیش کیا اورسامعین کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post