سوک سینٹر میں سول افراد کے مسلح داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے، کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے

Total
0
Shares

کے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے عہدیداران نے ادارہ ترقیات سوک سینٹر میں گزشتہ جمعہ کے روز ہونے والے واقعہ جس میں اسٹیٹ انفورسمنٹ کے عملے پر باہر سے آئے مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کے ڈی اے انفورسمنٹ کے ایک افسر عرفان زئی زخمی ہوگئے، اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔

ایمپیلائیز یونین سی بی اے جوائنٹ انچارج عمران حسین جعفری نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ صاحب سے اپیل کی کہ سوک سینٹر میں سول افراد کے مسلح داخلے پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں کے ڈی اے اسٹاف کی جان ومال کی زمہ داری کے ڈی اے انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ایسے واقعات کی فوری روک تھام کے لئیے ایکشن لیا جائے ہم اپنے اسٹاف کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں انکے ساتھ ہونے والی کسی بھی زیادتی پر سی بی اے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You May Also Like

وین ڈرائیورز دوران سفر بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، رفیعہ جاوید ملاح

ر فیعہ جاوید، ایڈیشنل ڈائریکٹر (رجسٹریشن)، ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے تمام والدین، ڈرائیوروں اور…
View Post

حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی کے 43 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 23 مارچ سے کیا جائے گا

سلسلہ چشتیہ و پاکستان کے نامور بزرگ خواجہ خواجگان حضرت صاحبزادہ سید محمد متین محبوبی چشتی قلندری دہلوی کے 43ویں عرس شریف کی تقریبات ہر سال کی طرح اس سال…
View Post